شمالی وزیرستان میں امن پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے امریکی سفیر
پاک امریکا تعلقات خطے میں قیام امن کیلیے اہم ہیں، پاکستان کو تجارت چاہیے، گورنر پنجاب
KARACHI:
گورنر پنجاب سردار لطیف خاں کھوسہ سے گزشتہ روز گورنر ہائوس لاہور میں پاکستان میںنئے تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کی دوستی پچھلی چھ دہائیوں پر محیط ہے اور پاکستان اس دوستی کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ اُنھوں نے صدر اوباما کے دوبارہ منتخب ہونے پر امریکی سفیر کو مبارک باد بھی پیش کی۔
اس موقع پر رچرڈ اولسن نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان جو کردار ادا کر رہا ہے قابل ستائش ہے ۔ علاوہ ازیں پاکستان ڈیری انڈسٹری کانفرنس 2012 ء کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ شمالی وزیر ستان میں امن کاقیام پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکا اس میں مداخلت نہیں کریگا۔ انھوں نے کہاکہ دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان اورامریکا میں اتفاق رائے ہے۔