ایم کیوایم نے سینئر ڈپٹی کنوینرعامر خان کی معطل کی گئی رکنیت بحال کردی
عامر خان کے حوالے سے ملنے والی مختلف شکایات پر ان کو پارٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر کے عہدے سے ہٹایا گیا،رابطہ کمیٹی
KARACHI:
متحدہ قومی مومنٹ نے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی رابطہ کمیٹی کی معطل کی گئی رکنیت دوبارہ بحال کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس خورشید بیگم میموریل ہال کراچی میں ہوا جس میں عامر خان کے حوالے سے ملنے والی مختلف شکایات پر ان کو پارٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا جب کہ ان کی رابطہ کمیٹی کی رکنیت بھی ختم کردی گئی تھی تاہم ایم کیو ایم کی جانب سے کچھ ہی دیر بعد ان کی رکنیت دوبارہ بحال کردی گئی۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ عامر خان بدستور رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عامر خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی
اس کے علاوہ اجلاس میں مقامی سطح پر کام کرنے والے 5 اراکین کو رابطہ کمیٹی میں جب کہ 2 کو ایم کیو ایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔