اورنج لائن منصوبہ تاریخی عمارتوں کے مستقل تحفظ کیلیے پنجاب حکومت سے تفصیلی جواب طلب
عالمی ادارے پنجاب حكومت كو منصوبے كا روٹ تبدیل كرنے كی سفارش بھی كر چكے ہیں، سول سوسائٹی کے وکیل کا مؤقف
ہائیکورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے كی زد میں آنے والی تاریخی عمارتوں كے مستقل تحفظ كیلئے پنجاب حكومت سے تفصیلی جواب طلب كرلیا۔
لاہور ہائیكورٹ كے مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ كی سربراہی میں قائم 2 ركنی بینچ نے اورنج ٹرین منصوبے كی زد میں آنے والی تاریخی عمارتوں كے مستقل تحفظ كیلئے پنجاب حكومت سے تفصیلی جواب طلب كرلیا جب کہ منصوبے كیلئے حاصل كردہ نظرثانی شدہ این او سیز كی قانونی حیثیت پر سول سوسائٹی كے وكیل كو بحث كی ہدایت كردی۔
فاضل بینچ نے اورنج ٹرین منصوبے كی زد میں آنے والے تاریخی ورثے كے مستقل تحفظ كیلئے دائرمتفرق درخواست پرسماعت كی۔ درخواست گزار سول سوسائٹی كی طرف سے اظہر صدیق ایڈووكیٹ نے مؤقف اختیار كیا كہ عالمی ادارے یونیسكو نے اپنی تفصیلی رپورٹ میں قرار دیا ہے كہ اورنج ٹرین منصوبہ تاریخی ورثے كے تحفظ كیلئے خطرہ ہے، تاریخی ورثے كو مستقل تحفظ فراہم كیا جانا چاہیے، یونیسكو نے شالامار باغ كے تحفظ كیلئے خصوصی اجلاس بھی بلا ركھا ہے۔
وکیل نے مزید مؤقف اختیار كیا كہ عالمی ادارے پنجاب حكومت كو منصوبے كا روٹ تبدیل كرنے كی سفارش بھی كرچكے ہیں لیكن اس كے باوجود حكومت تاریخی عمارتوں كی مسماری كیلئے ضد پر اڑی ہوئی ہے اور منصوبہ مكمل كرنے كیلئے نظرثانی شدہ این او سیز حاصل بھی كرلیے ہیں۔ اس پر عدالت نے پنجاب حكومت كے وكیل ایڈووكیٹ جنرل شكیل الرحمان سے استفسار كیا كہ اگرعالمی اداروں نے تاریخی عمارتوں كے تحفظ اور منصوبے كا روٹ تبدیل كرنے كی سفارش كردی تو حكومت كا كیا لائحہ عمل ہوگا جس پر سركاری وكلا نے بحث اور جواب داخل كرانے كیلئے مہلت كی استدعا كی۔
درخواست گزار كے وكیل نے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف كی حاضری پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار كیا كہ اورنج ٹرین كے خلاف درخواستوں میں وفاق مركزی فریق نہیں، مركزی فریق پنجاب حكومت ہے لیكن پھربھی اٹارنی جنرل اشتراوصاف سارے ملك كی عدالتوں میں وفاقی حكومت كی نمائندگی كرنے كی بجائے اس كیس میں پہنچے ہوتے ہیں، اٹارنی جنرل كی بے جا مداخت سے اورنج ٹرین كیس تاخیر كا شكار ہو رہا ہے، عدالت نے تفصیلی دلائل سننے كے بعد پنجاب حكومت كے وكیل كو ہدایت كی كہ عالمی ادارے كی سفارشات پر عملدرآمد پر حكومتی لائحہ عمل بارے تفصیلی جواب جمع كرایا جائے،
2 ركنی بنچ نے سول سوسائٹی كے وكیل كو نظرثانی شدہ این او سیز كی قانونی حیثیت پر بحث كرنے كی بھی ہدایت كرتے ہوئے مزید سماعت منگل تك ملتوی كردی۔