عامر خان کو ذمہ داری سے علیحدہ کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں رابطہ کمیٹی
عامرخان بدستور رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ہیں، رابطہ کمیٹی
KARACHI:
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ عامر خان کو رابطہ کمیٹی کی ذمہ داری سے علیحدہ کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں وہ تاحال اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
ایم کیو ایم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رابطہ کمیٹی نے ڈپٹی کنوینر عامر خان کو ان کی ذمہ داری سے علیحدہ کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ذمہ داری سے ہٹائے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں جب کہ عامرخان بدستور رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے میڈیا سے اپیل کی کہ من گھڑت اور جھوٹی خبریں شائع نہ کی جائیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عامر خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی
واضح رہے خورشید بیگم میموریل ہال میں ہونے والے ایم کیو ایم کے اجلاس میں عامر خان کو پارٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر کے عہدے سے ہٹائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔