شاہ رخ نے بنگلہ دیش حملوں پر چپ سادھ لی
بنگلہ دیش حملوں سے متعلق سوال کے جواب میں شاہ رخ نے کہا کہ پلیز مجھ سے کوئی سوال مت کریں
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے اپنی سالگرہ کے موقع پر عدم برداشت پر دیے گئے ایک بیان نے ہنگامہ کھڑا کردیا تھا،اسی کے باعث انھوں نے بنگلہ دیش میں ہونے والے حالیہ حملوں پر خاموشی اختیار کرنے میں ہی بہتری سمجھی ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ گذشتہ برس میری سالگرہ کے موقع پر میڈیا نے مجھ سے ایک بہت آسان سا سوال کیا تھا، جو بعد میں ایک بہت بڑا مسئلہ بن گیا اور میں نے اپنی سالگرہ کو بھی انجوائے نہیں کیا تھا۔ بنگلہ دیش حملوں سے متعلق سوال کے جواب میں شاہ رخ نے کہا کہ پلیز مجھ سے کوئی سوال مت کریں کیونکہ کوئی نہیں جانتا کہ میرے بیان کو کس طرح سے آگے پیش کیا جائے گا۔ان کاکہناتھا کہ ان کی جاب اچھا کام کرکے اپنے ملک کا فخر بلند کرنا ہے۔