بھارت وچین میں روئی مہنگی جب کہ پاکستان میں قیمتیں گرگئیں
چین اور امریکا میں بھی روئی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
CHARSADDA:
عیدالفطر کے بعد منڈیوں میں کاروبار شروع ہونے کے بعد خلاف توقع روئی اور پھٹی کی قیمتیں گر گئیں، گزشتہ 2روز کے دوران سندھ کے بیشتر شہروں میں روئی کی قیمتیں 150 روپے کی کمی سے 5 ہزار 950 روپے فی من جبکہ پھٹی کی قیمتیں 200 تا 250 روپے گھٹ کر 3 ہزار 50 روپے من ہو گئیں تاہم پنجاب میں روئی کی ٹریڈنگ شروع نہیں ہوسکی ہے لیکن حاصل پور سمیت بعض شہروں میں گزشتہ روز پھٹی3 ہزار 200 سے 3 ہزار 300 روپے فی 40 کلو گرام تک فروخت کی گئی۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ بھارت، چین اور امریکا میں روئی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں سال کپاس کی کاشت میں غیر معمولی کمی کے باعث ملک میں روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں اضافے کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی تاہم سندھ میں معاملہ اس کے برعکس رہا کیونکہ سندھ کے کاٹن زون میں بارشوں کے باعث پھٹی کا معیار متاثر ہوا ہے جبکہ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران پھٹی کی آمد میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے تاہم پنجاب میں فی الوقت ٹریڈنگ شروع نہیں ہوئی اور چند ایک شہروں میں معمولی کاروبار ہوا ہے تاہم پنجاب کے کاٹن جنرز نے عیدالفطر سے قبل تیار کی گئی روئی انتہائی معیاری ہونے کے باعث فی الحال کم نرخوں پر فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے بھارت میں روئی کی قیمتیں ریکارڈ 2 ہزار 131 روپے کے اضافے سے 5تا6 سال کی بلند ترین سطح 45 ہزار 7 روپے فی کینڈی تک پہنچ گئی ہیں جبکہ چین اور امریکا میں بھی روئی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔