ہوم سیریز کوخطرہ انگلش سیکیورٹی وفد بنگلہ دیش آئیگا بی سی بی

اکتوبر میں میزبانی یقینی بنانے کیلیے ای سی بی سے رابطے میں ہیں، نظام الدین چوہدری

اکتوبر میں میزبانی یقینی بنانے کیلیے ای سی بی سے رابطے میں ہیں، نظام الدین چوہدری فوٹو: فائل

KARACHI:
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اکتوبر میں مجوزہ دورے سے قبل آنے والے مہینوں میں سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلیے وفد بھیجے گا۔

بی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری نے سیریز کے نیوٹرل وینیو پر انعقاد کی تجویز کو مسترد کردیا، ڈھاکامیں یکم جولائی کو گلشن کے علاقے میں ہونے والی دہشت گرد کارروائی کے بعد انگلش ٹیم کا دورہ خطرے میں پڑچکا ہے۔


بی سی بی آفیشل نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ نیوٹرل وینیو پر سیریز کا انعقاد کبھی مسئلے کا حل نہیں ہوتا، ہمارے ملک میں کرکٹ کو روکا نہیں جاسکتا، ہم فیوچر ٹور پروگرام سے متعلق اپنی ذمے داریوں کو پورا کرنے کیلیے بہترین صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے، انھوں نے مزید کہا کہ بی سی بی اور ای سی بی کے کرکٹ آپریشنز حکام رابطے میں ہیں،جو اس دورے سے متعلق تبادلہ خیال کررہے ہیں۔

نظام الدین نے بتایاکہ انگلش سیکیورٹی ٹیم آنے والے مہینوں میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی، آئی سی سی میں بھی سیکیورٹی معاملات پر مختلف سطح پر غور ہوتا رہتا ہے، کونسل کی جانب سے اس حوالے سے گائیڈلائن بھی جلد دی جائے گی،ہم ماضی میں کئی انٹرنیشنل مقابلوں کامیابی سے انعقاد کرچکے ہیں، ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں بھی ہم اپنے ملک میں کرکٹ میچز کی میزبانی کرپائیں گے۔
Load Next Story