سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ گزشتہ 2روزسے کومہ میں ہیںایرانی میڈیا کا دعویٰ
سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کا گزشتہ ہفتے کمرکا آپریشن کیا گیا تھا۔ شاہ عبداللہ کی کمر کے بالائی حصے میں تکلیف کے بعد انہیں ریاض میں شاہ عبدالعزیز کمپلیکس میں لے جایا گیا تھا جہاں ان کی کمر کے بالائی حصے کی سرجری کے بعد کمرمیں لچک پیدا کرنے والے پٹھے ڈالے گئے۔
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ عبداللہ کا آپریشن کامیاب نہیں ہوا ہے، وہ آپریشن کے بعد سے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل ہیں اور گزشتہ دو روز سے وینٹی لیٹر پر ہیں۔ دوسری طرف سعودی میڈیا کی جانب سے اس طرح کی خبروں کی تردید کی گئی ہے اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ شاہ عبداللہ تیزی سے روبہ صحت ہیں۔