ویسٹ انڈین فاسٹ بولر جیروم ٹیلر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ٹیلر نے اپنے 13 سالہ کیرئیر میں 46 ٹیسٹ میچز میں 130 وکٹیں حاصل کیں۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جیروم ٹیلر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا جب کہ ٹیلر کے اچانک ریٹائرمنٹ کے اعلان نے کیربیئن شائقین کو مایوس کردیا۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے مطابق جیروم ٹیلر کے ٹیسٹ کرکٹ سے اعلان کے بعد وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لئے دستیاب ہوں گے۔ 32 سالہ ٹیلر نے رواں سال کے ابتدا میں اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آخری میچ سڈنی میں کھیلا تھا جب کہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انہوں نے بورڈ کو اپنے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے آگاہ کردیا تھا۔
جیروم ٹیلر نے اپنے 13 سالہ ٹیسٹ کیرئیر میں 46 ٹیسٹ میچز میں 130 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیلر نے 18 سال کی عمر میں سری لنکا کے خلاف 2003 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا لیکن ان کے کیئریر میں انجری نے انہیں کرکٹ سے دور کئے رکھا اور 2009 سے 2014 تک انجری کے باعث وہ ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہے۔ جیروم ٹیلر نے آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ سال ٹیسٹ کیرئیر کی سب سے بہترین بولنگ کی اور 47 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں جب کہ 2009 میں انگلینڈ کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے 11 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں اور انگلینڈ کی پوری ٹیم 51 رنز پرڈھیر ہوئی جس کے بعد شائقین کی نظر میں ٹیلر نے اپنا خاص مقام بنایا اوراب ان کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد سے شائقین میں مایوسی پھیل چکی ہے۔