امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان وافغانستان مارک گراسمین مستعفی
پاکستان اور افغانستان میں کام کرنے والے امریکا کے نمائندہ خصوصی مارک گراسمین اگلے ماہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔
امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک کے انتقال کے بعد مارک گراسمین نے 2011 میں ہیلری کلنٹن کے اصرار پر دو سال کے لئے یہ عہدہ سنبھالا تھا۔ گراسمین دسمبر 2012 کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے اور ان کی جگہ ان کے نائب ڈیوڈ ڈی پیرس عارضی طور پر عہدہ سنبھالیں گے۔
مارک گراسمین کا کہنا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی نجی زندگی پرتوجہ دینا چاہتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے مارک گراسمین کی خدمات کو سراہا گیا۔