کراچی میں 3دن کے اندرنئی حلقہ بندیوں کے انتظامات مکمل کئے جائیںسپریم کورٹ

آئندہ انتخابات سے قبل کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے،سیکریٹری الیکشن کمیشن

محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد سے اب تک جائیداد کی منتقلی کا ریکارڈ پیش کیا جائے، سپریم کورٹ ۔ فوٹو فائل

ISLAMABAD:
سپریم کورٹ نے کراچی میں 3دن کے اندرنئی حلقہ بندیوں کے انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے زمینوں کی نئی لیز پر بھی پابندی عائد کردی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بدامنی کیس کی سماعت کے موقع پر سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو شاہ زر شمعون پیش ہوئے، دوران سماعت لارجر بینچ نے حکم دیا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد سے اب تک جائیداد کی منتقلی کا ریکارڈ پیش کیا جائے۔


کراچی میں نئی انتخابی حلقہ بندیوں کےحوالے سے سیکریٹری الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرے گا، اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں چیف سیکریٹری سندھ ، سرکاری محکموں اور سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ انتخابات سے قبل کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے جواب میں عدالت نےتین دن میں حلقہ بندیوں پر تجاویزطلب کرلیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کا کہنا ہے کہ کراچی کی نئی حلقہ بندیوں میں تاخیر سندھ حکومت کی وجہ سے ہوئی، انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کےلئے چیف سیکریٹری سندھ سے کل ملاقات ہوگی۔

Recommended Stories

Load Next Story