وفاقی کابینہ نے انتخابی قوانین کا ترمیمی بل منظورکرلیا

محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کے مرتکب افراد کو عبرتناک سزادی جائے گی،وزیراعظم راجہ پرویزاشرف

وزیراعظم نے پاکستان میں ڈی ایٹ کانفرنس کے انعقاد پر دفتر خارجہ سمیت تمام متعلقہ اداروں کو مبارکباد دی۔ فوٹو: اے پی پی/ فائل

وفاقی کابینہ نے انتخابی قوانین کا ترمیمی بل منظور کرلیا جس کے تحت انتخابات میں امیدواروں کو نئے قواعدو ضوابط کا پابند بنایا جائے گا۔



اسلام آبادمیں وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا۔ جس میں عام انتخابات سے متعلق ضابطہ اخلاق کی منظوری دی گئی۔ نئے ضابطہ اخلاق کے تحت انتخابی مہم اور پولنگ کے دوران اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی۔ قومی اسمبلی کے امیدوار اپنی انتخابی مہم میں 50 لاکھ روپے جبکہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار30 لاکھ تک خرچ کر سکیں گے۔ انتخابی مہم کے دوران وال چاکنگ اوراسپیکر کےاستعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔


وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کے مرتکب افراد کو عبرتناک سزادی جائے گی، ایسے عناصر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا جو عوام کی جان و مال سے کھلیتے ہیں۔ انہوں نے محرم کے دوران امن و امان برقرار رکھنے پر مسلح افواج، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین بھی پیش کیا ۔


وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کابینہ کو ڈی ایٹ کانفرنس کے حوالے سے بریفنگ دی اور پاکستان میں ڈی ایٹ کانفرنس کے انعقاد پر دفتر خارجہ سمیت تمام متعلقہ اداروں کو مبارکباد پیش کی۔

Recommended Stories

Load Next Story