لاہور میں کارروائی کے دوران داعش کے 3 دہشت گرد گرفتار سی ٹی ڈی
گرفتار دہشت گرد شہر میں سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، سی ٹی ڈی حکام
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے شہر میں کارروائی کے دوران داعش کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق لاہور کے علاقے بند روڈ پر واقع ایک گھر پر خفیہ اطلاع پر چھاپا مارا گیا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق جنگجو تنظیم داعش سے ہے جن میں ادریس، غلام دستگیر اور طاہر یوسف نامی دہشت گرد شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد لاہور میں سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے اور ان کے قبضے سے بارودی مواد سمیت سركاری عمارتوں كے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے دہشت گردوں سے مزید تفتیش کے لیے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔