بورڈ آف انویسٹمنٹ سے 5 دنوں میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کی تفصیل طلب
امن و امان کی خراب صورتحال سرمایہ کاری میں بڑی رکاوٹ ہے، سیکریٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ
پبلک اکاونٹس کمیٹی نے بورڈ آف انویسٹمنٹ سے 5 دنوں میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کی تفصیل طلب کر لی۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ندیم افضل چن کی سربراہی میں ہوا، اس موقع پر سیکریٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ نےبریفنگ دیتےہوئےکہا کہ امن و امان کی خراب صورتحال سرمایہ کاری میں بڑی رکاوٹ ہے۔
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتے بورڈ آف انویسٹمنٹ کا نام ان اداروں کی فہرست میں آئے جن کے بارے میں خیال ہےکہ ملک کو ان کی ضرورت نہیں، کمیٹی نےوزارت مذہبی امور سے متعلق خلاف ضابطہ حج ویلفئیر فنڈ سے گاڑیاں خریدنے کا معاملہ نمٹا دیا۔