زین ملک گلوکار کے بعد ڈیزائنر بھی بن گئے
میری فیملی کا تعلق پاکستان سے ہےاس لیے اردو کی میرے لیے بہت اہمیت ہے،زین ملک
اردو زبان میں ایک گانا گانے کے بعد برطانوی گلوکار زین ملک نے اردو سے متاثر ہوکر ایک فیشن لائن بھی لانچ کردی ہے۔
اپنے ڈیبیو البم مائنڈ از مائن کے ساتھ زین ملک نے ایک فیشن لائن بھی لانچ کردی جن کے ملبوسات پر اردو زبان تحریر ہے۔ اس کلیکشن میں ہاڈیز اور جیکٹس پر زین اور مائنڈ جیسے الفاظ تحریر کیے گئے ہیں۔
زین کا فیشن برانڈز کی دنیا میں اپنی شمولیت پر کہنا تھا کہ سب کچھ صرف اس خیال کے ساتھ شروع کیا گیا کہ کچھ ایسا بنایا جائے جو میں پہننا چاہتا ہوں، میں اس موقع سے خود کو ایک آرٹسٹ کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہوں اور مداحوں کو اپنا یہ فن بھی دکھانا چاہتا ہوں۔اردو زبان تحریر کرنے پر زین کا کہنا تھا کہ میری فیملی کا تعلق پاکستان سے ہے، اس لیے اردو کی میرے لیے بہت اہمیت ہے۔