اویس شاہ کی بازیابی میں تاخیر پر سندھ ہائی کورٹ کے ججوں کا اظہار تشویش
سندھ ہائیکورٹ کے سینئر ججوں نے معاملے پر کل اہم اجلاس طلب کرلیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کی بازیابی میں تاخیر پر عدالت عالیہ کے سینئر ججوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کل تمام ججز کا اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سینئر ججوں کا اجلاس ہوا جس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے صاحبزادے اویس شاہ کی بازیابی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا گیا جب کہ اس سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ میں تمام ججز نے کل اجلاس طلب کرلیا جس میں اویس شاہ کی بازیابی کے لیے کی جانے والے کوششوں سمیت تمام صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا اویس شاہ کی بازیابی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے پر زور
ذرائع کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے سینئر ججوں نے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عدلیہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عدالتی بائیکاٹ جاری؛ وکلا کا اویس شاہ کی بازیابی کیلیے تحریک چلانے کا اعلان
واضح رہے کہ اویس شاہ کو 20 جون کی دوپہر کراچی کے علاقے کلفٹن میں شاپنگ مال کے باہر سے اغوا کیا گیا جس میں 4 مسلح افراد نے اویس شاہ کو اسلحہ کے زورپر یرغمال بنایا اور گاڑی میں ساتھ لے گئے جب کہ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی پر سبز رنگ کی نمبر پلیٹ لگی تھی۔ وزیراعظم نے اویس شاہ کے اغوا کا نوٹس لیا ہے جب کہ اس حوالے سے چیف جسٹس پاکستان نے بھی سندھ حکومت کو مغوی کی جلد بازیابی کے لیے اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے۔