اے پی ایس حملے کا ماسٹر مائنڈ خالد خراسانی ڈرون حملے میں ہلاک آئی ایس پی آر
افغانستان میں اتحادی فوج کےکمانڈر نےآرمی چیف سےٹیلی فونک رابطہ کرکے خالد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق کی، ترجمان پاک فوج
افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ٹیلی فون کرکے آرمی پبلک اسکول پر حملے کے ماسٹر مائنڈ خالد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے کے ماسٹر مائنڈ خالد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں؛ سانحہ آرمی پبلک اسکول کوایک سال بیت گیا؛ مرکزی تقریب میں سول وعسکری قیادت کی شرکت
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عمرنرے عرف خالد خراسانی افغانستان میں ڈرون حملے میں مارا گیا جب کہ دہشت گرد کا اصل نام عمر نرے تھا لیکن وہ خلیفہ عمر اور خالد خراسانی کے نام سے جانا جاتا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: صدرنے سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ملوث دہشت گردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں
یہ خبر بھی پڑھیں؛ آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث 4 دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا
واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو آرمی پبلک اسکول پر حملے کے نتیجے میں 134 بچوں سمیت 144 افراد شہید ہوئے تھے جب کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔