عبد الستارایدھی کے یوم وفات کو قومی یوم انسانیت قراردینے کے لیے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع

عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے قرارداد پیپلز پارٹی کے تمام ارکان نے جمع کرائی ہے

یہ ایوان عبدالستارایدھی کی خدمات پرخراج تحسین پیش کرتا ہے، قرارداد: فوٹو:فائل

پاکستان پیپلز پارٹی نے 8 جولائی کوعبد الستارایدھی کے انتقال کی مناسبت سے قومی یوم انسانیت قراردینے کے لیے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں پیپلزپارٹی کے تمام ارکان کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عبدالستارایدھی قومی ہیروہیں، انہوں نے دنیا بھرمیں انسانیت کیلیے گراں قدرخدمات انجام دیں، جس پرقوم کا منتخب ایوان عبدالستارایدھی کی وفات پرملال کا اظہار اور انسانیت کے لیے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: گوگل کا عبدالستار ایدھی کو خصوصی خراج عقیدت

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ انسانیت کی بھلائی کے لیے عبدالستارایدھی کی خدمات کے اعتراف میں ہرسال ان کے یوم وفات کی مناسبت سے 8 جولائی کو یوم ایدھی، نیشنل چیریٹی ڈے اور قومی یوم انسانیت قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عبدالستار ایدھی کو بین الاقوامی میڈیا اور عالمی شخصیات کا بھی زبردست خراجِ تحسین
Load Next Story