بلاول بھٹو کا میر واعظ عمر کو فون کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی
ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت کی، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے حریت کانفرنس کے چیرمین میر واعظ عمر فاروق کو ٹیلی فون کر کے پی پی کی جانب سے کشمیریوں کی جدو جہد کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو ٹیلی فون کر کے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت کی اور حریت رہنما کو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بھارت کی پالیسیاں خطے میں قیام امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں، پاکستان
واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بھی ہفتہ وار پریس فریفنگ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کو بات چیت کے لئے کہے۔