کبڈی ورلڈکپ454 کروڑ روپے کی انعامی رقم مختص
پاکستان سمیت 16 ممالک یکم دسمبر سے بھارتی پنجاب میں شیڈول ایونٹ میں شریک
پاکستان سمیت 16 ممالک یکم دسمبر سے بھارتی پنجاب میں شروع ہونے والے تیسرے کبڈی ورلڈ کپ میں حصہ لیں گے۔
15 دسمبر کو اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان کے صوبے پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف لدھیانہ میںکامیاب ٹیموں کو انعامات سے نوازیں گے،مجموعی انعامی رقم4.54کروڑ روپے رکھی گئی ہے، فاتح ٹیم کو 2 کروڑ روپے ملیں گے۔
تفصیلات کے مطابق تیسرا کبڈی ورلڈ کپ بھارتی پنجاب میں یکم سے 15دسمبر تک منعقد ہوگا، صوبے کے ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر کھیل سکھبیر سنگھ بادل نے ایونٹ کی تفصیلات سے گذشتہ دن میڈیا کو آگاہ کیا،انھوں نے بتایا کہ مردوں کے ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت 16 ممالک کے پہلوان ایکشن میں نظر آئیں گے جبکہ ویمنز ایونٹ میں7 ممالک حصہ لیں گے، مینز ایونٹ کے شریک ممالک میں افغانستان، ارجنٹائن، کینیڈا، ڈنمارک، انگلینڈ، ایران، اٹلی، کینیا، نیوزی لینڈ، ناروے، اسکاٹ لینڈ، سیریا لیون، سری لنکا، امریکا، پاکستان اور میزبان بھارت شامل ہوں گے۔
ایونٹ کی ٹاپ ٹیم کو دو کروڑ جبکہ رنراپ کو ایک کروڑ کی خطیر انعامی رقم ملے گی، تیسری پوزیشن پر آنے والے ٹیم بھی 51 لاکھ روپے ساتھ لے کر جائے گی، ویمنز ٹورنامنٹ میں سات ممالک کینیڈا، ڈنمارک، انگلینڈ، ملائیشیا، ترکمانستان، امریکا اور میزبان بھارت شامل ہوں گے،فاتح کو 51 لاکھ، رنر اپ کو 31 لاکھ اور تیسری پوزیشن پر آنے والی سائیڈ کو 21 لاکھ کا کیش ایوارڈ ملے گا، بھٹنڈا، پٹیالہ، ہوشیارپور، امرتسر، ڈوڈا (مکسٹار)، سنگرور، روپ نگر، چھولا صاحب ( ترن تارن)، فاضیلکا،گورداسپور، منسا، جالندھر اور لدھیانہ میچز کی میزبانی کریں گے۔
بادل سنگھ نے ایونٹ کو ڈرگ فری منعقد کرانے کا عزم ظاہر کیا، اس مقصد کیلیے انھوں نے نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی ( ناڈا ) سے تعاون کی درخواست کردی تاکہ وہ تواتر سے پلیئرز کے ٹیسٹ لے، انھوں نے کہاکہ ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام کھلاڑی کو دو برس کی پابندی کے علاوہ انعامی رقم اور شرکت کی فیس بھی نہیں ملے گی۔