جنون اور جذبہ کے بغیر خود کو منوانا ممکن نہیں ہوتا علی ظفر

حادثاتی طور پر گلوکاری کے شعبے میں نہیں آیا بلکہ اس کے لیے مجھ میں جنون اور جذبہ ہے ۔

پاکستان سے بھی زیادہ بھارت اور دیگر ممالک میں پسند کیا جا رہا ہے۔، علی ظفر ۔ فوٹو : فائل

گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ جنون اور جذبہ کے بغیر گلوکاری کے میدان میں خود کو منوانا ممکن نہیں ہوتا' ڈنگ ٹپائو پالیسی اختیار کرنیوالے گلوکار چند دن کے مہمان ہوتے ہیں پھر ان کو کوئی نہیں پوچھتا' بھارت میں میرے پرستاروں کی تعداد پاکستان سے کئی گنا زیادہ ہے' بڑے بڑے بھارتی گلوکار بھی میرے فین ہیں۔


اپنے ایک انٹرویو کے دوران علی ظفر نے کہا کہ میں حادثاتی طور پر گلوکاری کے شعبے میں نہیں آیا بلکہ اس کے لیے مجھ میں جنون اور جذبہ ہے اسی وجہ سے پہلے دن سے لے کر آج تک آگے ہی جا رہا ہوں اور ہر جگہ کامیابی میرے قدم چومتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کبھی بھی کسی معاملے پر ڈنگ ٹپائو پالیسی اختیار نہیں کی تمام کام پلاننگ اور منصوبہ بندی کے تحت کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت سے ایسے گلوکار آئے جنہوں نے شارٹ کٹ راستہ اختیار کیا لیکن وہ چند دن کے مہمان ثابت ہوئے اور آج ان کا نام لینے والا کوئی نہیں اور خدا کا شکر ہے کہ مجھے پاکستان سے بھی زیادہ بھارت اور دیگر ممالک میں پسند کیا جا رہا ہے۔
Load Next Story