کسی کے ساتھ مشابہت کامیابی کی ضمانت نہیں ہوتیعشا نور

کسی کے ساتھ مشابہت کوئی کامیابی کی ضمانت نہیں ہوتی‘اس کے لیے آپ کو محنت اور جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔

شوبز انڈسٹری میں اپنی پہچان بنانے کے لیے بہت محنت کی ہے، عشا نور ۔ فوٹو : فائل

مونا لیزا سے مشابہت پر نہیں بلکہ اپنے کام کے ذریعے شناخت بنائی ہے' اس وقت نجی سیکٹر میں بننے والی میگا ڈرامہ سیریلز کا حصہ ہوں۔


ان خیالات کا اظہار ماڈل واداکارہ عشا نور نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عشا نور نے کہا کہ کسی کے ساتھ مشابہت کوئی کامیابی کی ضمانت نہیں ہوتی'اس کے لیے آپ کو محنت اور جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔

مونا لیزا اپنی جگہ ایک کامیاب ماڈل واداکارہ ہے اور میری اپنی پہچان ہے۔ اگر کسی نامور اسٹار سے مشابہت کامیابی ہوتی تو آج بہت سے لوگ اسی بناء پر کامیابیاں سمیٹ رہے ہوتے۔ انھوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں اپنی پہچان بنانے کے لیے بہت محنت کی ہے کہ پھر کہیں جا کر پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کی توجہ حاصل کرسکی ہوں۔ میری کوئی لابی نہیں اور نہ ہی اس پر یقین رکھتی ہوں' اس طرح کے طریقہ واردات وہ لوگ اختیار کرتے ہیں جنھیں اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ نہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں عشاء نور نے کہا کہ متعدد کمرشل کے علاوہ بطور اداکارہ متعدد ڈرامہ سیریلز کر رہی ہوں۔
Load Next Story