دن بھر کی 10 بڑی خبروں پر ایک نظر

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی - فوٹو: فائل

KARACHI:
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی جب کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی سے ہے اور وہ مسلح افواج پر حملوں سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی پر مودی کو میاں صاحب کی خاموش حمایت حاصل ہے جب کہ میاں صاحب کا جانا ٹھہر گیا اس لیے تخت لاہور کے خلاف بھی انقلاب آسکتا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



سندھ ہائیکورٹ کے ججوں نے چیف جسٹس کے صاحبزادے اویس شاہ کی عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر اور وزیراعظم سے اس سلسلے میں اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں نوجوان حریت رہنما برہان وانی کی شہادت ماورائے عدالت قتل ہے بھارتی قابض فوج کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبانے کے لئے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی درندگی کا سلسلہ مسلسل چھٹے روز بھی جاری ہے، وادی میں بدستو کرفیو نافذ اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے جب کہ بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔




پاکستان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھارت کا ٹریک ریکارڈ ہے جب کہ بھارت کی پالیسیاں خطے میں قیام امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



پاکستان کے معروف فوک گلوکار شوکت علی کو امریکا جاتے ہوئے دوران پرواز دل کا دورہ پڑگیا جس کے باعث طیارے کو ابوظہبی ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



آئی جی اسلام آباد پولیس طارق مسعود یٰسین کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں 13 دہشت گردوں کے 2 گروپوں کا حملہ کرنے کا منصوبہ تھا جسے حساس اداروں نے ناکام بنادیا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تاریخی کرکٹ گراؤنڈ لارڈز میں جاری پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنالیے ہیں جب کہ کپتان مصباح الحق 110 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



ماہرین نے سافٹ ڈرنکس، سوڈا اور دیگر میٹھے مشروبات کے استعمال سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پیچیدہ کینسر لاحق ہوسکتا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Load Next Story