سانحہ بلدیہ آتشزدگی کیس ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس کی عبوری ضمانت منظور
عدالت نے پولیس کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے انھیں ملزم قرار دیا تھا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی عبداﷲ چنہ نے سانحہ بلدیہ آتشزدگی کیس میں ملزم قرار دیے گئے ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس غلام اکبر کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری یکم دسمبر تک منظور کرلی ہے۔
استغاثہ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ غربی سہیل احمد مشوری نے پولیس کی جانب سے مقدمے کے چالان میں مذکورہ افسر کو بیگناہ قرار دیا تھا تاہم فاضل عدالت نے پولیس کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے انھیں ملزم قرار دیا تھا اور ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انکی گرفتاری کا حکم دیا تھا ۔