نادرا کا کارنامہ عبدالستار ایدھی کے خاندان میں 7 افغانوں کو بھی شامل کر دیا
نادرا ریکارڈ کے مطابق ایدھی خاندان کے 3 افراد پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک منتقل ہو چکے ہیں۔
نادرا کا ایک اور کارنامہ سامنے آیا ہے اور اس بار نیشنل رجسٹریشن اتھارٹی کے ادارے نے عبدالستار ایدھی کے خاندان میں 7 افغان شہریوں کو شامل کردیا ہے۔
نادرا نے مرحوم سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کے خاندان میں 7 افغان شہریوں کو بھی شامل کر دیا ہے جب کہ ایدھی صاحب کا خاندان ہی 7 افراد پر مشتمل تھا جسے نادرا نے 14 افراد پر مشتمل کر دیا ہے۔ نادرا ریکارڈ کے مطابق عبدالستار کی ولدیت پر 7 افغانوں کو شناختی کارڈ جاری کیے گئے۔ ان میں سے 3 افغان پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک منتقل ہو چکے ہیں۔ عبدالستار ایدھی کے ورثا کی درخواست پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی۔