نادرا کا کارنامہ عبدالستار ایدھی کے خاندان میں 7 افغانوں کو بھی شامل کر دیا

نادرا ریکارڈ کے مطابق ایدھی خاندان کے 3 افراد پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک منتقل ہو چکے ہیں۔

نادرا ریکارڈ کے مطابق ایدھی خاندان کے 3 افراد پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک منتقل ہو چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

نادرا کا ایک اور کارنامہ سامنے آیا ہے اور اس بار نیشنل رجسٹریشن اتھارٹی کے ادارے نے عبدالستار ایدھی کے خاندان میں 7 افغان شہریوں کو شامل کردیا ہے۔


نادرا نے مرحوم سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کے خاندان میں 7 افغان شہریوں کو بھی شامل کر دیا ہے جب کہ ایدھی صاحب کا خاندان ہی 7 افراد پر مشتمل تھا جسے نادرا نے 14 افراد پر مشتمل کر دیا ہے۔ نادرا ریکارڈ کے مطابق عبدالستار کی ولدیت پر 7 افغانوں کو شناختی کارڈ جاری کیے گئے۔ ان میں سے 3 افغان پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک منتقل ہو چکے ہیں۔ عبدالستار ایدھی کے ورثا کی درخواست پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی۔
Load Next Story