مفتی قوی خود خراب اس کی بددعا کیا لگے گی قندیل بلوچ

میری مقبولیت دیکھ کر بہت سے لوگوں نے سستی شہرت کیلیے خود کو مجھ سے جوڑا، قندیل بلوچ

ملتان کے صحافیوں نے میرے ساتھ اچھا نہیں کیا، شوبز کو مجھ جیسی بولڈ لڑکیوں کی ضرورت ہے فوٹو: فائل

معروف ماڈل قندیل بلوچ نے کہا ہے کہ مفتی قوی کی بددعا مجھے کیا لگے گی وہ تو خود خراب آدمی ہیں لیکن مجھے ملتان کے صحافیوں سے گلہ ہے کہ انھوں نے میرے ساتھ اچھا نہیں کیا۔

روزنامہ ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے قندیل نے کہا کہ میری نئی فلمیں، ڈرامے و دیگر پروگرامز آنے والے ہیں۔ شوبز انڈسٹری کو اوپر اُٹھانے کیلیے مجھ جیسی بولڈ لڑکیوں کی ضرورت ہے۔ میری مقبولیت کو دیکھ کر بہت سے لوگوں نے سستی شہرت کیلیے خود کو مجھ سے جوڑنا شروع کر دیا ہے۔


ایک سوال کے جواب میں قندیل بلوچ نے کہا کہ اگر کسی نے میرے خلاف کیس کرنا ہے تو یہاں کراچی آ کر کرے۔ میں کراچی کی رہائشی ہوں، ابھی ملتان آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی نے رمضان میں ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیاں بنوائی تھیں جس کے بعد انھیں رویت ہلال کمیٹی اور پاکستان علما کونسل کی رکنیت سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔
Load Next Story