میدان میں عمر نہیں پرفارمنس دیکھی جاتی ہے مصباح الحق
بھارت کیخلاف سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کو چیلنج قبول کرنے کیلیے آگے آنا ہوگا، کپتان
قومی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ میدان میں کھلاڑیوں کی عمر نہیں پرفارمنس دیکھی جاتی ہے۔
فٹنس، ٹریننگ اور تیاری اچھی ہو تو کوئی مسائل نہیں ہوتے۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ اگر سینئرز کارکردگی دکھا رہے ہوں تو محض تجربے کے طور پر ایسے جونیئرز کو شامل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں جو اچھا پرفارم نہ کرسکیں۔ انھوں نے کہا کہ کوئی بھی ایونٹ ہو سینئرز سے توقعات بھی زیادہ ہوتی ہیں، انھیں اسی دبائو میں عمدہ کھیل سے اپنی اہمیت ثابت کرنے کا چیلنج درپیش ہوتا ہے، جونیئرز پر ذمہ داری اور پریشر دونوں کم ہوتے جبکہ اچھا کھیلنے پر ستائش زیادہ ملتی ہے۔ مصباح الحق نے کہا کہ دورئہ بھارت میں ہم جتنا ذہنی طور مضبوط اور تیار ہوکر جائیں گے پرفارمنس اتنی ہی بہتر اور عوامی توقعات کے مطابق ہوگی۔
روایتی حریف کیخلاف سیریز میں سینئرز کو چیلنج قبول کرنے کیلیے آگے آنا ہوگا، دوسری طرف باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کیلیے بھی کارکردگی دکھانے کے بھرپور مواقع ہونگے،امید ہے کہ ہر پلیئر اپنی ذمہ داری سے انصاف کرتے ہوئے اس اہم سیریز میں جیت کیلیے جان لڑا دے گا، انھوں نے کہا کہ دبائو سے بھرپور پاک بھارت مقابلوں میں حواس پر قابو رکھتے ہوئے سخت محنت کرنے والی ٹیم ہی سرخرو ہوگی۔