تیسرے ٹیسٹ سے قبل بھارتی کرکٹ نئے تنازع کا شکار
دھونی کی من پسند وکٹ بنانے سے انکار کرنے والے ایڈن گارڈنز کے کیوریٹر سائیڈ لائن
انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل بھارتی کرکٹ نئے تنازع کا شکار ہوگئی۔
دھونی کی من پسند وکٹ بنانے سے صاف انکار کرنے والے ایڈن گارڈنز کے کیوریٹر پرابیر مکھرجی کو سائیڈ لائن کردیا، بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کو ایسٹ زون کے کیوریٹر اشیش بھومک سے پچ تیار کرانے کی ہدایت کردی گئی۔ کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے احمد آباد ٹیسٹ کے بعد کیوریٹر سے ایسی وکٹیں تیار کرنے کا مطالبہ کیا تھا جو پہلے دن سے ہی ٹرن کرنا شروع کردیں، اس کا انجام ان کی ٹیم کو ممبئی میں شکست کی صورت میں بھگتنا پڑا تاہم انھوں نے کولکتہ میں بھی ایسی ہی وکٹ کا مطالبہ کیا جہاں پر انگلینڈ سے تیسرا ٹیسٹ 5 دسمبر سے شروع ہوگا۔
ایڈن گارڈنز میں کئی دہائیوں سے پچز تیار کرنے والے 83 سالہ پرابیر مکھر جی نے دھونی کی ہدایت ماننے کے بجائے کہا کہ وہ صرف بورڈ کی تحریری ہدایت پر ایسی وکٹ بنائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے ان کو سائیڈ لائن کرنے کیلیے ایسٹ زون کے کیوریٹر اشیش کو کولکتہ بھیج دیا اور کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی) کو ہدایت کی کہ تیسرے ٹیسٹ کی وکٹ ان سے بنوائی جائے۔ ادھر سی اے بی کے جوائنٹ سیکریٹری سوجن مکھر جی کا کہنا ہے کہ اشیش کا دورہ معمول کی بات اور وہ پرابیر کی جگہ نہیں لے رہے۔ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ وکٹوں کی تیاری کے معاملات گرائونڈ اینڈ پچ کمیٹی دیکھتی اور وہی اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرنے کی مجاز ہے، میں اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا ہوں ۔