یونی لیورنے اسٹاک مارکیٹس کو ڈی لسٹنگ کی درخواست دیدی
اکثریتی شیر ہولڈرعمومی حصص 9700 روپے فی یونٹ کی مجوزہ قیمت پرخریدنے کیلیے تیار۔
یونی لیور پاکستان نے مقامی تینوں اسٹاک ایکس چینجز سے رضا کارانہ بنیاد پر ڈی لسٹنگ اوراپنے حصص کو واپس خریدنے کا اعلان کردیا ہے۔
اس ضمن میں یونی لیور پاکستان کی انتظامیہ کی جانب سے بدھ کوکراچی، لاہور اور اسلام آباد اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کوباقاعدہ خط کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے جس میں لسٹنگ ریگولیشن 30-A(i) اور کلاز (xx) کے تحت رضاکارانہ بنیاد پر حصص کی ڈی لسٹنگ کی درخواست کی گئی ہے۔ خط میں یونی لیور پاکستان کی انتظامیہ نے عمومی حصص یافتگان سے کمپنی کے شیئرز 9700 روپے فی حصص کی مجوزہ قیمت پر واپس خریدنے کی پیشکش کی ہے تاہم بدھ کواسٹاک ایکس چینج میں یونی لیورپاکستان کے فی حصص کی قیمت10185 روپے رہی ہے جبکہ کمپنی کے فی حصص کی اصل ویلیو50 روپے ہے۔
واضح رہے کہ یونی لیورپاکستان لمیٹڈ میں یونی لیور اوورسیز ہولڈنگز یوکے 75.07 فیصد حصص کے ساتھ اکثریتی شیئرہولڈر ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ رواں سال کے دوران دو دیگر غیرملکی کمپنیوں حب پاور کمپنی اور آئی سی آئی کی انتظانیہ مقامی سطح پراپنے حصص فروخت کرچکی ہیں تاہم یونی لیور پاکستان تیسری کمپنی ہے جو اپنے حصص کی دوبارہ خریداری میں دلچسپی لے رہی ہے۔
کراچی اسٹاک ایکس چینج کے سابق صدر عارف حبیب نے ''ایکسپریس'' کے استفسار پر بتایا کہ یونی لیور پاکستان منافع بخش کمپنی کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ میں ایک اساس کی حیثیت رکھتی ہے، کمپنی کی جانب سے رضاکارانہ ڈی لسٹنگ اور حصص کی واپس خریداری سے اسٹاک ایکسچینج میں مزید لیکویڈٹی آئے گی لہٰذا یہ تاثر درست نہیں ہے کہ اس بڑے حجم کی کمپنی کی ڈی لسٹنگ یا حصص کی واپس خریداری کے عمل سے مارکیٹ کوئی بحران کھڑا ہوگا۔