دھماکے کیلیے استعمال ہونیوالے موبائل فون کا سراغ مل گیا

شہر میں ہونیوالے3بم دھماکوں میں ایک گروپ ملوث ہے، ایس ایس پی راجہ عمر خطاب.

قصبہ کالونی میں ناکارہ بنائے جانے والے بم میں استعمال کیا جانے والا موبائل فون دہشت گردوں نے نیا خریدا تھا. فوٹو: فائل

قصبہ کالونی میں ناکارہ بنائے جانے والے بم میں استعمال کیا جانے والا موبائل فون دہشت گردوں نے نیا خریدا تھا جبکہ اس میں سے ملنے والی سم کے مالک کا پولیس نے سراغ لگالیا۔


تاہم مذکورہ شخص اپنے نام سے خریدی گئی سم سے لاعلم تھا، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سی آئی ڈی راجہ عمر خطاب نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قصبہ کالونی میں امام بارگاہ علی کے قریب سے رینجرز کی زیر تعمیر چوکی کے قریب سیمنٹ کے بلاک میں رکھے جانیوالے بم سے برآمد ہونے والا موبائل فون دہشت گردوں نے نیا خریدا تھا اور اس موبائل پر نہ تو کوئی فون کال آئی اور نہ ہی کی گئی تھی، موبائل فون سے برآمد ہونے والی سم کی مدد سے جب پولیس مذکورہ شخص کے گھر گئی تو وہ اپنے نام سے خریدی گئی سم سے لاعلم تھا.

سم کے بارے مزید پتہ لگایا جارہا ہے،ملیر محبت نگر میں ، قصبہ کالونی اور اورنگی ٹاؤن میں دوسرے بم دھماکے میں ایک ہی گروپ ملوث ہے کیونکہ اورنگی ٹاؤن میں کیے جانے والا دوسرے دھماکے کا بم سیمنٹ کے بلاک میں بنایا گیا تھا،ملیر محبت نگر بم دھماکے میں پولیس کو جائے وقوع سے کچھ اہم شواہد ملے ہیں جس کی تحقیق جاری ہے.
Load Next Story