سنسربورڈ ہمیشہ غیر منصفانہ رہا ہےمنوج باجپائی

جب سے یہ قائم ہوا ہے اس کی فلسازوں ساتھ ایک جنگ چھڑی ہوئی ہے

جب سے یہ قائم ہوا ہے اس کی فلسازوں ساتھ ایک جنگ چھڑی ہوئی ہے فوٹو؛ فائل

SHABQADAR/NOWSHERA/GILGIT/SWAT/PESHAWAR/CHARSADDA/MARDAN/SHERGARH:
بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی جن کی فلم ''بدھا سنگھ ۔بورن ٹو رن '' جلد ہی ریلیز ہونیوالی ہے نے کہاہے کہ سنسر بورڈ ہمیشہ سے غیرمنصفانہ رہاہے کیونکہ اس کا کام صرف فلم کی تصدیق کرنا ہے نہ کہ کسی چیز کو سنسر کرنا یا اس پر پابندی لگاناہے ۔


یہ بات انھوں نے بھارتی خبررساں ادارے سے گفتگوکے دوران کہی، منوج باجپائی کا کہناتھاکہ جب سے یہ قائم ہوا ہے اس کے اور فلسازوں کے درمیان ایک جنگ چھڑی ہوئی ہے اور اس میں نیا کچھ بھی نہیں ہوا ۔انھوں نے کہا کہ سنسر بورڈ نے ''بینڈٹ کوئین'' پر پابندی لگائی مگر سپریم کورٹ نے نے اسے پاس کردیا۔ فلم ''بدھا سنگھ ، بورن ٹو رن'' میں کام کرنے کے سوال پر منوج باجپائی نے کہاکہ انھوں نے یہ فلم اسکرپٹ کی وجہ سے سائن کی کیونکہ یہ اس قدر بہترین تھاکہ کام کرنے سے انکار کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی تھی ۔

واضح رہے کہ ''بدھا سنگھ ۔بورن ٹورن''پانچ سال کی عمر میں بھونیشور سے پوری تک ہونے والی میراتھن کے علاوہ 48 میراتھنز میں شرکت کرنیوالے بدھا سنگھ کی زندگی پر بنائی جارہی ہے اور اسے 5اگست کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
Load Next Story