اے این پی نے کل کی ہڑتا ل کی حمایت کا اعلان کردیا

ازسر نو حلقہ بندیوں کے حوالے سے معاملات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، شاہی سید.

ازسر نو حلقہ بندیوں کے حوالے سے معاملات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، شاہی سید. فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ اے این پی سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے خلاف سب سے پہلے مخالفت کرتے ہوئے سندھ حکومت سے علیحدہ ہوئی اور جو مؤقف ہم نے اپنایا اور جن خدشات کا اظہار کیا کم و بیش پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے اس کی تائید کی ہے۔


ہم سندھ بچائو کمیٹی کی جانب سے 30 نومبر بروز جمعہ کو یوم سیاہ اور پر امن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور اپنے تمام کارکنان اور کراچی سمیت سندھ بھر کے تاجروں ، ٹرانسپورٹروں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس پرامن ہڑتال کو کامیاب بنائیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی رہائش گاہ پر سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما پیر یاسر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
Load Next Story