سانحہ بلدیہ پولیس نے ناقابل شناخت لاشوں کی تدفین رکوادی

میتیوں کی تعداد اور ورثا کے دعوئوں کے حوالے سے ایک نیا تنازع سامنے آگیا۔

ناقابل شناخت لاشوں کی تعداد 34 ہے،پولیس،28 لاشیں موجود ہیں، ایدھی فوٹو: اے ایف پی / فائل

پولیس نے سانحہ بلدیہ ٹائون میں نا قابل شناخت لاشوں کی تد فین روکنے کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ، ناقابل شناخت لاشوں کو دفنانے سے مختلف نوعیت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

جبکہ میتیوں کی تعداد اور ورثا کے دعوؤں کے حوالے سے ایک نیا تنازع سامنے آگیا ہے، تفصیلات کے مطابق منگل کو ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے سائٹ پولیس اورڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا گیا تھا کہ 11 ستمبر کو بلدیہ ٹائون کے علاقے میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں ملکی تاریخ کی بدترین آتشزدگی میں ہلاک ہونے والے 260 میں سے 28 نامعلوم افراد کی لاشیں ایدھی سرد خانے میں ورثا کی منتظر ہیں اور لاشوں کی شناخت کا عمل تعطل کا شکار ہے، ایدھی فائونڈیشن کا کہنا تھا کہ اگر آئندہ 10روز میں سوختہ لاشوں کی شناخت کا معمہ حل نہ ہو ا تو سرد خانے میں موجود ناقابل شناخت لاشوں کو امانتاً مواچھ گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کردیا جائے گا ۔


سانحہ بلدیہ ٹائون کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر جہانزیب نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹائون میں نا قابل شناخت لاشوں کی تدفین روکنے کے لیے ایدھی فائونڈ یشن کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وہ ناقابل شناخت لاشوں کی امانتاً تدفین کے عمل کو فوری طور پر روک دیں اور پولیس کی ہدایت کے بغیر لاشوں کی ہرگز تدفین نہ کی جائے، انھوں نے بتایا کہ ناقابل شناخت لاشوں کو امانتاً دفنا نے سے مختلف نوعیت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو جائے گی، تفتیشی افسر سب انسپکٹر جہانزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ ناقابل شناخت لاشوں کی تعداد 28 نہیں ہے بلکہ 34 ہے جو اس وقت ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ میں موجودہ ہیں ، انھوں نے بتایاکہ لاشوں کی شناخت کیلیے 76 افراد کے خون کے نمونے حاصل کر کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد بجھوائے گئے تھے جن میں سے صرف 16 افراد کے خون کے نمونے کی ڈی این اے ٹیسٹ

(باقی صفحہ5۔ نمبر10 )
Load Next Story