مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کے خلاف 20 جولائی کو پاکستان میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

19 جولائی کو ملک بھر میں یوم الحاق کشمیر منایا جائے گا ، ترجمان وزیر اعظم ہاؤس

مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 9 دن کے دوران قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 40 سے زائد بے گناہ کشمیری جام شہادت نوش کرچکے ہیں فوٹو: فائل

BARCELONA:
حکومت پاکستان نے مقبوضہ کمشیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف 20 جولائی کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر19 جولائی کو ملک بھرمیں یوم الحاق کشمیر منایا جائے گا جب کہ 20 جولائی کشمیری عوام پربھارتی ظلم و ستم کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا۔


یہ بھی پڑھیں: مشیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کو خط

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ 9 دن کے دوران قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 40 سے زائد بے گناہ کشمیری جام شہادت نوش کرچکے ہیں، مقبوضہ وادی میں کئی روز سے جاری مسلسل کرفیو کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہے جب کہ حریت رہنماؤں کو نظربند کردیا گیا ہے۔
Load Next Story