طالبان نے ایف ڈی اے کے مغوی اہلکاروں کی وڈیو بھی جاری کردی

مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں مغویوں کو6دسمبرتک قتل کرنے کی دھمکی۔

مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں مغویوں کو6دسمبرتک قتل کرنے کی دھمکی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

طالبان نے11ماہ قبل10دسمبر 2011کو اغواکیے گئے فا ٹا ڈیولپمنٹ اتھار ٹی کے مغوی اہلکاروں کی وڈیو بھی جاری کردی۔


ایک منٹ50سیکنڈ کی اس ویڈیو میں ایف ڈی اے کے انجینئر خورشید نے پشتو زبان میں حکام سے اپنی رہائی کیلیے اقدامات کی درخواست کی ہے،وڈیو میں انھوں نے کہا کہ طالبان نے اپنے مطالبات تسلیم نہ ہونیکی صورت میں ہمیں6دسمبر تک قتل کرنے کی ڈیڈلائن دی ہے،پہاڑی علاقے میں بنائی گئی اس وڈیو میں مغویوں کے پیچھے مسلح شدت پسند بھی کھڑے ہیں۔
Load Next Story