فلسطین کی اقوام متحدہ میں شمولیت پررکن ممالک منقسم
یورپی یونین کے نصف سے زائدارکان حمایت کرینگے،آسٹریا،فلسطین کی کامیابی کا امکان۔
فلسطین کی اقوام متحدہ میں شمولیت پررکن ممالک منقسم ہیں تاہم اس بات کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے کہ فلسطین اس ووٹ میں کامیابی حاصل کر لے گا جس کیلیے سادہ اکثریت چاہیے۔
فرانس نے تصدیق کی ہے کہ وہ فلسطین کی جانب سے اقوام متحدہ میں غیر رکنی حیثیت کے حصول کی درخواست کی حمایت کرے گا۔فرانسیسی وزیرخارجہ لوراں فیبیوس نے فرانسیسی پارلیمان کے ایوانِ زیریں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فرانس نے شروع سے ہی فلسطین کے ریاست کے حق کی حمایت کی ہے اور جب یہ سوال جمعرات اور جمعے کو اٹھایا جائے گا تو ہم اس کے حق میں ووٹ دیں گے۔فلسطینی انتظامیہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے درخواست کر رہی ہے کہ وہ اس کی اقوام متحدہ میں مستقل مبصرکی حیثیت کوغیررکن مبصر میں تبدیل کردے۔
اس ہفتے کے اواخر میں اس درخواست پر جنرل اسمبلی ووٹ کرے گی جس کی امریکا اوراسرائیل مخالفت کر رہے ہیں۔امریکا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس اقدام سے امن مذاکرات میں رکاوٹ پیدا ہوگی جوایک عرصے سے تعطل کا شکار ہیں۔فرانس یورپ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں سے پہلا رکن ملک ہے جس نے کھل کر اپنے ووٹ دینے کی ترجیح کا اعلان کیا ہے۔