کراچی میں شاہین کمپلیکس کے قریب عمارت کا ایک حصہ گرگیا خاتون جاں بحق 8 افراد زخمی
رہائشی عمارت کافی خستہ حال ہے جب کہ ملبہ ہٹانے کے لیے بھاری مشینری طلب کرلی گئی ہے، ریسکیو اہلکار
ISLAMABAD:
شاہین کمپلیکس کے قریب پرانی رہائشی عمارت کا ایک حصہ گرگیا جس کے باعث ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے جب کہ دیگر افراد کے بھی دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر شاہین کمپلیکس کے قریب واقع 2 منزلہ پرانی رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں کئی افراد ملبے تلے دب گئے، واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں جن میں ابتدائی طور پر 8 زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکرخاتون جاں بحق ہوگئیں جب کہ دیگر افراد کوطبی امداد دی جارہی ہے۔
امدادی کارروائیوں میں اہل علاقہ اور ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا جب کہ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹانے کے لیے بھاری مشینری طلب کرلی گئی ہے۔