میکسیکومیں 22 لاکھ دیدہ زیب موتیوں سے گاڑی سجادی

گاڑی کی سجاوٹ کرتے وقت مختلف رنگوں اور ڈیزائن کا بہترین استعمال کیا گیا ہے۔

گاڑی کی سجاوٹ کرتے وقت مختلف رنگوں اور ڈیزائن کا بہترین استعمال کیا گیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

میکسیکومیں ماہر کاریگروں کے مقامی گروپ نے دیدہ زیب مختلف رنگوں اور ڈیزائن کے موتیوں سے گاڑی کوسجاکر منفرد بنادیا۔


اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے ایک مقامی ہوئیکول گروپ نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔گروپ نے 1990کی دہائی کی معروف و مشہور واکس ویگن کو موتیوں سے سجانے کے لیے مختلف رنگوں اوردھات سے تیار 22لاکھ 77ہزار موتیوں کو استعمال کیا ہے۔

گاڑی کی سجاوٹ کرتے وقت مختلف رنگوں اور ڈیزائن کا بہترین استعمال کیا گیا ہے۔ اس گاڑی کو فوک آرٹ میوزیم میکسیکوسٹی میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ مقامی دی ہوئیکول گروپ اس طرح کی نمائش امریکا یورپ ،ایشیاء اورجنوبی امریکا کے میوزیم میں بھی پیش کرچکا ہے۔
Load Next Story