مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرعالمی کانفرنس بلوانے کا فیصلہ

مقبوصہ وادی میں بھارتی جارحیت بند نہ ہونے تک معطل مذاکرات بھی بحال نہ کرنے کا فیصلہ

پارلیمانی جماعتوں اورارکان پارلیمنٹ کی مشاورت سے آئندہ حکمت عملی مرتب کی جائیگی، ذرائع۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرعالمی کانفرنس بلوانے کا فیصلہ کیا ہے اس علاوہ مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت بند نہ ہونے تک بھارت سے معطل ہونے والے مذاکرات بھی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی حکام کی جانب سے بھارت حکام کو حالیہ دنوں میں مقبوصہ کشمیرکی صورتحال پرکیے جانے والے احتجاج میں آگاہ کردیا کہ بھارتی حکومت مقبوصہ کشمیرمیں نہتے عوام پر ظلم وزیادتی کا سلسلہ فوری بند کرے۔پاکستان کومقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر شدید تشویش ہے اگر بھارتی حکومت نے مقبوصہ کشمیر میں جارحیت کا سلسلہ بندنہ کیا توپاکستان بھارت کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات پرنظر ثانی کرسکتا ہے۔پارلیمانی جماعتوں اور ارکان پارلیمنٹ کی مشاورت سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کی آئندہ حکمت عملی کو مرتب کیا جائے گا۔


اعلیٰ ترین حکومتی ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے اہم حلقوں کی جانب سے مقبوصہ کشمیرکی حالیہ صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا ہے اور طے کیاگیا ہے کہ وفاقی حکومت اقوام متحدہ اورعالمی برادری کی مقبوصہ کشمیرکی صورتحال پرتوجہ دلانے اور بھارتی مظالم کیخلاف سفارتی مہم چلائے گی۔عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلیے مشیر خارجہ و دیگر اعلیٰ حکام مختلف ممالک کا دورے بھی کریں گے۔پاکستان کی جانب سے تمام ممالک میں تعینات سفیروں کو ہدایت کردی گئی ہے کہ مقبوصہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کے مظالم کا معاملہ متعلقہ ممالک کی حکومتوں کے سامنے اٹھایا جائے اور ان حکومتوں پر زور دیا جائے کہ وہ بھارتی مظالم بند کرانے کے لیے اپنا سفارتی کردار ادا کریں ۔

 
Load Next Story