لاہور میں شدید بارشیں مکانات کی چھتیں گرنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

ٹرانسفارمرز جلنے اور فیڈر ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی غائب، سڑکیں تالابوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

ٹرانسارمرز جلنے اور فیڈر ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی غائب، سڑکیں تالابوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

شدید بارشوں کے باعث لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جب کہ مختلف علاقوں میں مکانات کی چھتیں گرنے کے واقعات میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ رات لاہور میں ہونے والی شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور سڑکیں تالابوں کا منظر پیش کرنے لگیں جب کہ ٹرانسفارمرز جلنے اور فیڈر ٹرپ ہونے سے گلبرگ جیسے پوش علاقے سمیت کئی علاقوں میں رات سے ہی بجلی غائب ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق


لاہور کے علاقے بند روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، جاں بحق اور زخمی بچوں کی عمریں 4 سے 10 سال کے درمیان ہیں، مصطفی ٹاؤن میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے جب کہ شمع اچھرہ کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی ہو گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھئے: لاہور اور گردو نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش

Load Next Story