یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 3 مبینہ شدت پسند ہلاک
امریکی ڈرون طیارے نے یمن کے صوبے شبوا میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا
FAISALABAD:
یمن کے صوبے شبوا میں امریکی ڈرون حملے کے القاعدہ کے 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے یمن کے صوبے شبوا میں ڈرون طیارے کے ذریعے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں افراد کا تعلق القاعدہ سے تھا۔
یہ خبر بھی پڑھئے: یمن کے شہر عدن میں فوجی اڈے پر حوثی باغیوں کا حملہ، 10 اہلکار ہلاک
واضح رہے کہ امریکا یمن میں موجود القاعدہ کے عرب گروپ کو سب سے خطرناک تصور کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ کئی سالوں کے دوران القاعدہ کے کئی اہم کمانڈرز کو ہلاک کر چکا ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے اتحاد نے بھی رواں برس مارچ سے یمن میں حوثی باغیوں اور دیگر شدت پسند تنظیموں کے خلاف کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: یمن میں خود کش حملوں میں 34 فوجیوں سمیت 40 افراد ہلاک