یاسر شاہ لارڈزکے میدان میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے ایشین بولر بن گئے
اس سے قبل یہ اعزاز سابق پاکستانی کپتان وقار یونس اور بھارتی کھلاڑی کپل دیو کے پاس تھا
ISLAMABAD:
لیگ اسپنر یاسر شاہ لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے ایشین بولر بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔
یاسر شاہ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا اور لارڈز کے تاریخی میدان میں 10 وکٹیں حاصل کرکے میچ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرکے پہلے ایشین بولر کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا، یاسر شاہ نے پہلی اننگز میں 6 اور دوسری اننگز میں 4 انگلش کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ لارڈز گراؤنڈ پر ایک ٹیسٹ میچ میں کسی بھی ایشین بولر کی جانب سے یہ بہترین کارکردگی ہے جب کہ اس سے قبل اس گراؤنڈ پر سابق کپتان وقار یونس اور بھارتی بولر کپل دیو نے ایک میچ میں 8،8وکٹیں حاصل کی تھیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے نئی تاریخ رقم کردی
واضح رہے کہ 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 75 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی ہے۔