بھارتی ٹیم میں ڈسپلن کیلیے کمبلے کا انوکھا اقدام
بیرون ملک سفر کے موقع پر ٹیم بس میں تاخیر سے آنے والے پلیئرز پر جرمانہ عائد ہوگا
بھارتی ہیڈ کوچ انیل کمبلے ذمے داری سنبھالنے کے بعد سے کھلاڑیوں میں ڈسپلن قائم رکھنے کیلیے منفرد اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ٹیم میں دو کھلاڑیوں کی جوڑی اور توجہ یکسو کرنے کیلیے ' ڈرم سیشن ' کے بعد اب انیل کمبلے نے تاخیر سے ٹیم بس میں سوار ہونے والے کھلاڑی پر جرمانے کا نظام نافذ کردیا ہے، جس کیلیے انھوں نے تین رکنی ' فائن کمیٹی ' بنائی ہے جس کے ممبران میں شیکھردھون اور چتیشور پجارا ہوں گے جبکہ چیئرمین کا عہدہ بھونیشور کمار کو سونپاگیا ہے، کسی دوسرے شہر اور بیرون ملک سفر کے موقع پر تاخیر سے ٹیم بس تک پہنچنے والے کھلاڑی کو اب 50 ڈالر جرمانہ ادا کرناپڑیگا، انیل کمبلے اب تک اپنے اچھوتے اور منفرد انداز سے سب کو متاثر کرتے دکھائی دے رہے ہیں، ویسٹ انڈیز کے دورے پر جانے سے قبل انھوں نے سابق کیوی کوچ جان رائٹ کی تقلید کرتے ہوئے ٹیم میں شامل پلیئرز کی جوڑیاں بنادی تھیں۔
اس کے بعد انھوں نے کھلاڑیوں کیلیے منفرد ' ڈرم سیشن' کا انعقاد کیا تھا، جس میں ون ڈے کپتان مہندرا سنگھ دھونی بھی شریک ہوئے تھے اور اب انھوں نے ٹیم بس میں تاخیر سے پہنچنے والے کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے، جس کا بنیادی مقصد کھلاڑیوں کو وقت کی پابندی پر مجبور کرنا ہے، کمبلے اپنے پلیئنگ کیریئر میں بھی انتہائی پروفیشنل رہے ہیں۔