لارڈز ٹیسٹ میں فتح ملک ریاض کا قومی کرکٹ ٹیم کے لیے50 ہزار پاؤنڈ انعام کا اعلان
ملک ریاض نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز ٹیسٹ گراؤنڈ میں بیٹھ کر دیکھا۔
معروف بزنس مین اور بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے انگلینڈ کو لارڈز کرکٹ ٹیسٹ میں تاریخی شکست دینے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلیے50 ہزار پاؤنڈ انعام کا اعلان کیا ہے۔
ملک ریاض خود بھی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا لارڈز ٹیسٹ دیکھنے کے لئے گراؤنڈ میں موجود تھے اور قومی ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف تاریخی فتح پر انھوں نے 50 ہزار پاؤنڈ انعام کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کو 75 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کپتان مصباح الحق کو ٹیلی فون کر کے مبارکباد دی جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے بھی قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔