الف اور وائو قرآن اور ایک ورقی قران بھی متعارف

17سطروں پر مشتمل قرآن پاک کے ان نسخوں میں ایک نسخے کا ہر صفحہ کی ابتدائی سطر کا آغاز سے اختتام تک ’’الف‘‘ ہوتا ہے

17سطروں پر مشتمل قرآن پاک کے ان نسخوں میں ایک نسخے کا ہر صفحہ کی ابتدائی سطر کا آغاز سے اختتام تک ’’الف‘‘ ہوتا ہے فائل فوٹو

قرآن پاک کی تعلیم کے فروغ اور اسے پڑھنے والوں میں دلچسپی پیدا کرنے کیلیے ایک مقامی اشاعتی ادارے نے الف اور وائو قرآن بھی مارکیٹ میں متعارف کرایا ہے۔


17سطروں پر مشتمل قرآن پاک کے ان نسخوں میں ایک نسخے کا ہر صفحہ کی ابتدائی سطر کا آغاز سے اختتام تک ''الف'' ہوتا ہے جبکہ دوسرے نسخے کی ہرسطر کی ابتدا اور اختتام ''واؤ'' سے ہوتا ہے، ان دونوں قیمتی نسخوں کا ہدیہ800 روپے تا1000 روپے ہے،

اسی طرح ایک ''ورقی قرآن پاک'' کا نسخہ بھی متعارف کرایا گیا ہے جو صرف30صفحات پر مشتمل ہے، اس ورقی قرآن پاک کے نسخے کی خاصیت یہ ہے کہ اس کے ہرآمنے سامنے صفحے پر ایک مکمل پارہ ہے، اس کا ہدیہ بھی 1200 روپے ہے۔
Load Next Story