اردورسم الخط کا حامل قرآن پاک کا نسخہ بھی مارکیٹ میں دستیاب ہے
مقامی مارکیٹس میں اردو رسم الخط کا حامل یہ قرآن پاک کا نسخہ800 تا1000 روپے ہدیہ میں دستیاب ہے
قرآن پاک کی تعلیم کے فروغ اور اسے پڑھنے کے مرحلے کو سہل بنانے کی غرض سے ایک پاکستانی ادارے نے ان افراد کیلیے ''اردو رسم الخط'' میں قرآن طبع کیا ہے جنھوں نے قرآن پاک کی باقاعدہ ناظرہ تعلیم حاصل نہیں کی ہے اور نہ ہی وہ عربی رسم الخط میں قرآن پڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
لیکن اردو پڑھ اور لکھ سکتے ہیں، مقامی مارکیٹس میں اردو رسم الخط کا حامل یہ قرآن پاک کا نسخہ800 تا1000 روپے ہدیہ میں دستیاب ہے اور ماہ رمضان المبارک کے دوران میمن خدمت کمیٹی کے حاجی مسعود پاریکھ اس نسخے کی تقسیم میں خاص دلچسپی لیتے ہیں تاکہ ناظرہ قرآن پاک کی تعلیم حاصل نہ کرنے والے زیادہ سے زیادہ قرآن پاک پڑھ سکیں۔