قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا نیوز اینکرز کو دوپٹہ لینے کی ہدایت
مسلم لیگ(ن)کے ارکان نے سرکاری میڈیا پراپوزیشن کو مناسب کوریج نہ دینے پر احتجاج کیا
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے نیوز اینکرز کو دوپٹہ لینے کی ہدایت کی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کے دوران ایم ڈی پی ٹی وی نے کمیٹی کو بریفنگ دی کہ بجلی کے بلوں کی مد سے پی ٹی وی کو ٹی وی لائسنس کی مد میں ماہانہ 35 کروڑ روپے وصول ہوتے ہیں ۔
اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی نےہدایت کی کہ نیوز اینکرز کو دوپٹہ لینے کا پابند بنایا جائے۔ اس موقع پر کمیٹی کے ارکان نے اشتہارات میں بھارتی ماڈلز کو زیادہ دکھانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے سرکاری میڈیا میں اپوزیشن کو مناسب کوریج نہ دینے پراحتجاج کیا جس پر وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ اور ایم ڈی ڈی پی ٹی وی نے یقین دہانی کرائی کہ سرکاری میڈیا میں اپوزیشن کو مناسب کوریج دی جائے گی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ انتخابات میں جو بھی کامیاب ہوگا اسے مبارکباد دیں گےمگر زمینی حقائق بتاتے ہیں کہ آئندہ انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نہ تو حکومت نے میڈیا پر پابندی لگائی اور نہ ہی کسی ادارے کے اشتہارات بند کئے۔