اپر دیر میں سڑک کنارے بم دھماکا امن لشکر کے 7 افراد جاں بحق
امن لشکر کے لوگوں کی جرگے سے واپسی پر سڑک کنارے نصب بم پھٹا جس سے گاڑی بھی تباہ ہوگئی، پولیس
ISLAMABAD:
اپر دیر کے علاقے ڈوگ درہ میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے مسافر گاڑی میں موجود 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اپردیر کے علاقے ڈوگ درہ میں امن لشکر کی گاڑی جرگہ سے واپس آرہی تھی کہ سڑک کنارے بم پھٹنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا جس کو سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا جب کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق امن لشکر سے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے امن لشکر کی گاڑی تباہ ہوگئی جب کہ واقعہ کے بعد پولیس اور فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے اپر دیر دھماکے میں جاں بحق ہونے والے معصوم افراد کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ایسی بزدلانہ کارروائیاں کرکے اپنی مایوسی ظاہر کررہے ہیں تاہم دہشت گردوں کا جلد پاکستان سے صفایا کردیں گے کیونکہ دہشت گرد ایسی کاروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف ہمارے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔