وسیم اختر اور رؤف صدیقی کی وفاداریاں تبدیل نہیں کرائی جاسکتیں کنور نوید جمیل

پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کو دبانے کیلیے جے آئی ٹیز بنائی جارہی ہیں، رہنما ایم کیوایم کی پریس کانفرنس

پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کو دبانے کیلیے جے آئی ٹیز بنائی جارہی ہیں، رہنما ایم کیوایم کی پریس کانفرنس، فوٹو؛ محمد نعمان

FAISALABAD:
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ جرائم کے خلاف آپریشن کو ایم کیو ایم کی طرف موڑدیا گیا ہے جب کہ اس طرح کے عمل سے وسیم اختراور رؤف صدیقی کی وفاداریاں تبدیل نہیں کرائی جاسکتیں۔

ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے رینجرز آپریشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور رینجرزاختیارات کے لیے قانون سازی کی بھی حمایت کی لیکن جرائم کے خلاف آپریشن کو ایم کیو ایم کی طرف موڑدیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو چھوڑنے کے لیے کارکنان کو دھمکیاں مل رہی ہیں، چار دیواری کا تقدس پامالا اور جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں جب کہ آج بھی ایم کیو ایم کے 130 کارکنان لاپتا ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ دہشت گردوں کی معاونت؛ وسیم اختر، رؤف صدیقی اور انیس قائم خانی گرفتار


کنور نوید جمیل نے کہا کہ آج ایم کیو ایم کے 2 رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا جو کراچی آپریشن کا ہی تسلسل ہے لیکن وسیم اختر اور رؤف صدیقی کے ہاتھ و ضمیر صاف تھے جب کہ اس طرح کے عمل سے وسیم اختراور رؤف صدیقی کی وفاداریاں تبدیل نہیں کرائی جاسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے والوٕں کی اولادوں کو دبانے کے لیے جے آئی ٹیز بنائی جارہی ہیں لیکن ایم کیو ایم ملک میں امن چاہتی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سرکاری اہلکار وفاداریاں تبدیل کرنے کیلیے دباؤ ڈال رہے ہیں، رابطہ کمیٹی

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے دہشت گردوں کی معاونت سے متعلق مقدمے میں درخواست ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد وسیم اختر کو احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا۔

Load Next Story